منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے خود میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے میں ٹھیک ہو ں معمولی علامات ہیں انشاء اللہ جلد صحتیاب ہو جائوں گا،اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سمیت مختلف

وزرا اور اراکین اسمبلی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں اب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال انتہائی کم ہو چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کی صورتحال کم ہونے کے بعد مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏کل پہلی دفعہ ایک دن میں اڑھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی گئ۔ اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ کل 267،953 لوگوں کو ویکسین لگائ گئ۔تمام رجسٹرڈ لوگوں سے درخواست ہے کے جلد اپنی ویکسی نیشن کے لئے ویکسین سینٹر جائیں۔ جن افرادکو ویکسین کی دوسری خوراک لگنی ہے وہ ضرور بروقت ویکسی نیشن کے لئے جائیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2253 کیس، 92 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ، ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار 295 ہو گئی ہے ۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…