جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

14سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 60 سالہ ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) عدالت نے 14سالہ لڑکی سے زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 60سالہ ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 60 سالہ ملزم اسلم عرف شاہ جی کو عمر قید،پانچ لاکھ جرمانہ اور تین لاکھ ہرجانہ بھی عائد کیا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر

نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، افسران وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں اور شہریوں کا لوٹا گیا مال برآمد کریں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنزڈاکٹر سید مصطفی تنویر سمیت چاروں زونز کے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ او بھی نے شرکت کی،اجلاس میں ضلع بھر کی کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا اور تمام افسران سے پوچھ گچھ کی گئی،ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اورایسے ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کیا جائے تاکہ ملزمان سزا سے نہ بچ سکیں، چیکنگ کے نظام کو بامقصد بنایا جائے۔ تمام افسران مدعی مقدمات کو ملیں اور انہیں ان کے مقدمات کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کریں تاکہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہو،انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کو کسی مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے، کرپشن

اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران و جوانوں کے خلاف زیر و ٹالرنس ہے، قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے،ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144ض ف کا نفاذ ہے،اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف قانو نی کا رروائی کی جا ئے، اسلام آباد

پولیس کی جانب سے شہریوں کو اپیل کی گئی کہ وہ لائسنسی اسلحہ کا اندراج اپنے متعلقہ تھانوں میں کرائیں،تمام ایس ایچ اوز تین تاپانچ بجے شام عوام الناس سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل سن کر میرٹ پر حل کریں،اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ایس ایچ اوز کارکردگی

دکھائیں،ناقص کارکردگی پرعہدہ سے تنزلی کر کے اسی تھانے میں بطور تفتیشی افسر لگایا جائے گا،انہوں نے اچھی کارکردگی پر ایس ڈی پی او بھارہ کہو اور رمنا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان جبکہ تھانہ سہالہ، رمنا، نون، شمس کالونی کے ایس ایچ اوز کو بھی اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…