پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ میں  نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کر دیا

datetime 23  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے تنخواہ داروں پر ٹیکس بڑھانے کی آئی ایم ایف کی تجویز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تجویز پر مذاکرات ہورہے ہیں ، ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کرینگے ،مہنگائی کو کم کر نا اولین ترجیح ہے ،حکومت عام آدمی کیلئے مختلف اسکیمز لیکر آرہی ہے،امیر اورغریب کیلئے ایک جیسی گروتھ ہونی چاہیے

،اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں، یہ ایک جامع بجٹ ہوگا، اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے اوائل میں ہی پیش کیا جائے گا،امید ہے جون تک ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ایم ایف نے اس بار پاکستان کیساتھ سخت رویہ اپنایا، ہم نے تنخواہ داروں پر ٹیکس بڑھانے کی آئی ایم ایف کی تجویز قبول نہیں کی، آئی ایم ایف کے ساتھ اس تجویز پر بات چیت جاری ہے، جو ٹیکس نہیں دے رہے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چند اہداف پر خصوصی توجہ دی، ایکسپورٹ انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات سیکٹر پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، اب حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی کم کرنا ہے، زراعت کے حوالے سے قلیل المدتی منصوبوں پرکام ہورہاہے، ایکسپورٹ میں مزید اضافے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت عام آدمی کیلئے مختلف اسکیمز لیکر آرہی ہے، امیر اورغریب کیلئے ایک جیسی گروتھ ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے محبت کرتے ہیں، اور اسی محبت و پیار کی وجہ سے اس بار اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان میں ریکارڈ پیسے بھجوائے جس نے ملکی معیشت کو سہارادیا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں، بجٹ کی تیاری میں تجربہ کار ٹیم کام کررہی ہے، اس لئے یہ ایک جامع بجٹ ہوگا، جسے عجلت میں نہیں بنایا جارہا،

اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے اوائل میں ہی پیش کیا جائے گا، اور مجوزہ تاریخ 11 جون ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی زیادہ تر شرائط پوری کر دی ہیں اور اب معاملہ زیادہ تر سیاسی رہ گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت اپنا سیاسی اثر اسوخ استعمال کر رہا ہے اور ہم بھی اس بار اپنے دوستوں کو ساتھ ملا کر جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی بہترپالیسی کی وجہ سے کورونا کے باعث معیشت کو زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ غریبوں کو آٹے اور بجلی پرسبسڈی دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…