ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

باکسر عامر خان نے کینسر کی شکار اپنی والدہ کیلئے دْعاؤں کی اپیل کردی

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لبلبے کے کیسنر کی شکار اپنی والدہ کیلئے دْعاؤں کی اپیل کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر خان نے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں ہی بیحد خوش نظر آرہے ہیں۔عامر خان نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں سے اپیل

کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم! میری والدہ فلک خان کے لیے خصوصی دعا کریں۔اْنہوں نے کہا کہ لبلبے کے کیسنر کی شکار میری والدہ ایک بہت بڑا آپریشن ہے۔باکسر عامر خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ میری دْعا ہے کہ میری والدہ بہت جلد کینسر کو شکست دے دیں گی۔عامر خان نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں خْدا میری والدہ کو طاقت دے۔اْن کی اس پوسٹ پر اْن کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اْن کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دْعائیہ پیغامات جاری کررہی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں باکسر عامر خان نے بتایا تھا کہ اْن کی والدہ میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اْنہوں نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق میری والدہ اس وقت کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں۔باکسر عامر خان نے بتایا تھا کہ اْن کی والدہ خود کو بہتر اور مضبوط محسوس کر رہی ہیں۔اْنہوں نے اپنے مداحوں سے دْعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم میری والدہ کو اپنی دْعاؤں میں یاد رکھیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر خان نے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں ہی بیحد خوش نظر آرہے ہیں۔عامر خان نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم! میری والدہ فلک خان کے لیے خصوصی دعا کریں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…