اسلام آباد (این این آئی)مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا بلیک لسٹ سے متعلق پیٹیشن واپس لینا ثبوت ہے ان کے قانونی دلائل غلط تھے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ملک سے باہر جانے سے متعلق تمام درخواستیں واپس لینے کے فیصلے پر شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف بہانے سے پاکستان سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ قانونی
معاونت کے لیے وکلا کی آفر اب بھی موجود ہے۔خیال رہے کہ شہباز شریف نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے اور ملک سے باہر جانے کی اجازت کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق تمام درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے درخواستیں واپس لینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔جسٹس علی باقر نجفی 24 مئی کو شہباز شریف کی اس درخواست پر معاملے کی سماعت کریں گے۔