اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران3.9 فیصد شرحِ نمو ہماری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور مشکل
حالات سے نبردآزما ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ رویے کی قدر میں کمی کے باوجود جی ڈی پی 300 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے۔