پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

فلسطینی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں عالم اسلام کی طرف مدد کیلئے دیکھ رہی ہیں، مسلم ممالک سے بڑا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 22  مئی‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ بیت المقدس کا مسئلہ مذمتی قراردادوں سے حل نہیں ہوگا۔ امت مسلمہ کے حکمرانوں کو متحد ہوکر دلیرانہ فیصلے کرنے ہوں گے۔ مسجد اقصیٰ امت مسلمہ کو مدد کیلئے پکار رہی ہے۔ا سرائیلی جارحیت سے فلسطینی شہر میں تعلیمی ادارے، صحت کے مراکز

اور انفراسٹرکچر سمیت سب کچھ تباہ ہوچکا ہے۔ پوری دنیا فلسطین میں انسانیت کی توہین پر خاموش تماشاء کا کردار ادا کررہی ہے۔جماعت اسلامی فلسطینوں کی مدد کیلئے عالم اسلام کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے۔فلسطین میں اسرائیلی ظالم فوج کی جارحیت سے گلی، محلوں میں ہر طر ف لاشیں اورخون کی ندیاں بہہ رہی ہیں۔امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ فلسطینی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں عالم اسلام کی طرف مدد کیلئے دیکھ رہی ہیں مگر عالم اسلام مجرمانہ مذمتی بیانات تک محدود عملی اقدامات کرنے سے قاصر ہے۔فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام امت مسلمہ کے حکمرانوں کی بزدلی کا نتیجہ ہے۔ مسجد اقصی کی توہین اور اور فلسطینیوں کا قتل عام عالمی سازش ہے۔ فلسطینیوں کی نسل کشی رولنے کے لئے یو این او اپنی فوج فی الفور وہاں بھیجیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ناصر باغ مال روڈ پر مظلوم و بہادر فلسطینی ماؤں، بہنوں اور بیٹوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسرائیلی فوج کی جارحیت اور دہشتگردی کے خلاف خواتین اور بچوں کی شدید نعرے بازی

کی گئی۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی امور خارجہ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق،صدر لاہور زبیدہ جبیں اور عافیہ سرورڈائریکٹر فلاح خاندان سینٹر اور بیگم قاضی حسین احمد نے کی۔اس موقع پر احتجاجی مظاہر ہ میں

رہنما جماعت اسلامی وسیم اسلم قریشی،عتیق الرحمن عامر،عامر نثار خان،عمر شہباز،حافظ عبدالغفار،عاصم چغتائی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے میاں ذکر اللہ مجاہد کو فلسطینی فنڈ ر کی مدد میں 5 روپے کا چیک بھی پیش کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماؤں نے کہا کہ فلسطینی

مسلمانوں کے قتل عام،مسجد اقصی کی بے حرمتی پر سخت رنجیدہ اور مضطرب ہیں۔او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں لائحہ عمل مرتب کر کے فلسطین کے نہتے مسلمان شہریوں اور معصوم بچوں کا قتل عام فوری رکوایا جائے۔ مسلمان ممالک حکومتی سطح پر فلسطین سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے لئے دباؤ بڑھائیں -فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج میں اسرائیلی مصنوعات کا حکومتی سطح پر بائیکاٹ کیا جائے۔اقوام متحدہ انسانی جانوں کے تحفظ کے قانون کو مسلم و غیر مسلم سب کے لئے یکساں قابل عمل بنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…