اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نیب کی بڑی کارروائی،آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے والا ملزم وسیم زیب خان گرفتار

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزم وسیم زیب خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق پبی نوشہرہ سے ہے۔ نیب سے جاری تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملزم

نے آن لائن کمپنی میسرز www.pslashuk.com کے سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے دیگر ملزمان سے مل کر آن لائن کاروبار اور جعلی سکیموں کے ذریعے عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹا اور ان سے بھاری منافع کا لالچ دے کر رقوم اکٹھی کیں۔ جب یہ ویب سائٹ آن لائن دستیاب نہ ہوئی تو متاثرین نے مذکورہ ملزم سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اس نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ مذکورہ ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے معصوم لوگوں کو ان کی محنت کی کمائی سے محروم کرکے 500 ملین روپے لوٹے، اب تک نیب کو 700 سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے مذکورہ ملزم کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب خیبرپختونخوا کے حوالہ کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا بریگیڈیئر (ر) فاروق نصر اعوان نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے وڑن کے تناظر میں بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم واپس لانے کیلئے بلاخوف و خطر کوششیں جاری رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…