منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی بڑی کامیابی ، نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری میں ڈوم نصب کر دیا گیا،2200میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری میں ڈوم نصب کر دیا ، کراچی ٹو، تھری پاور پلانٹ کی تکمیل سے 2200 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیو کلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ تھری کا سول ورکس مکمل کرلیا گیاہے ، جس کے بعد پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری میں ڈوم نصب کر دیا، یہ انرجی

کمیشن کی جانب سے ایک اور بڑی کام یابی ہے۔ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے بتایا کہ کے تھری نیو کلیئر پاور پلانٹ پر گنبد کی تنصیب کے بعد سول ورکس مکمل ہوگیا ہے ، کے ٹو اور کے تھری کو شیڈول کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں ، کے ٹو اور کے تھری 2021 سے کام شروع کردیں گے ۔محمد نعیم نے کہا کہ کراچی ٹو اور تھری پاور پلانٹ شیڈول کے مطابق پیداوار شروع کردیں گے، کراچی ٹو، تھری پاور پلانٹ کی تکمیل سے 2200 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ترجمان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض نے بتایا کہ ڈوم پاور پلانٹ کا سب سے مضبوط حصہ ہوتا ہے، جو نیو کلیئر پاور پلانٹ کے تابکاری اثرات کی روک تھام کرتا ہے۔خیال رہے کے ٹو نیوکلیئرپاورپلانٹ جدید نوعیت کا جنریشن تھری کانیوکلیرپاورپلانٹ ہے ، پلانٹ حفاظت اورسیفٹی کیجدیدترین انتظامات سے آراستہ ہے ، جس میں داخلی اورخارجی تحفظ اورحادثات سیبچاکیعلاوہ ایمرجنسی صلاحیتیں شامل ہیں۔پلانٹ کی آپریشنل مدت 60سال جسے مزید20سال تک بڑھایاجاسکتاہے ، پلانٹ کی تعمیرکاآغاز2013اورایٹمی ایندھن کی تنصیب کاکام 2020سیکیاگیا ، پلانٹ کو 18 مارچ2021کونیشنل گرڈسیمنسلک کیا گیا تھا۔پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کیزیرانتظام 6نیوکلیئرپاورپلانٹ کام کررہیہیں ، 2نیوکلیئرپاورپلانٹ کراچی کے ساحل پر کے ون اور کے ٹو کے نام سے ہیں جبکہ 4 نیوکلیئر پاور پلانٹ چشمہ کیمقام پرکام کررہے ہیں۔پاکستان میں ایٹمی ذرائع سے بجلی کی پیداوارتقریبا 1400میگاواٹ تک ہے ، کیٹوکیافتتاح کے بعدمزید1100میگاواٹ اضافہ دگنے کے قریب ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…