پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ

datetime 21  مئی‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی/آن لائن ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 750روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ9ہزار300روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 9ڈالر کے اضافے سے1879ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 643روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9ہزار300روپے

اور دس گرام سونے کی قیمت643روپے کے اضافے سے93ہزار707روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1420روپے مستحکم رہی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخر روز امریکی ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر ، انٹر بینک میں سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخر روز جمعہ کو امریکی ڈالر کی اڑان کو بریک لگ گئی ، انٹر بینک میں 10پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 153 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی پاکستانی روپے پر مریکی ڈالر کادباو برقرار رہا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالرمزید 25پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں40پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید153.10روپے سے بڑھ کر153.35روپے اور قیمت فروخت153.20روپے سے بڑھ کر153.45روپے پر جا پہنچی اسی طرح40پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید153.60روپے سے بڑھ کر154روپے اور قیمت فروخت154روپے سے بڑھ کر154.30روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186روپے سے بڑھ کر 186.50روپے اور قیمت فروخت 187.80روپے سے بڑھ کر188روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 216روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت218روپے سے گھٹ کر217.50روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…