پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب میں سیاسی ہلچل، شہباز شریف سیاسی محاذ پر خاموشی سے متحرک ہو گئے،چوہدری نثار سے بھی رابطہ

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سیاسی محاذ پر خاموشی سے متحرک ہو گئے، شہباز شریف اے این پی کو پی ڈی ایم میں واپس لانے اوراپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف میدان میں لانے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے چارہ سدہ کے دورے میں بیگم نسیم

ولی کی وفات پر اے این پی کی قیادت سے اظہار تعزیت کے ساتھ اس کی پی ڈی ایم میں واپسی کے لئے کاوشوں کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔شہباز شریف پی ڈی ایم کے آئندہ سربراہی اجلاس سے قبل اے این پی کے گلے شکوے ختم کرنے کے لئے پر امید ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان پیرکے روز ملاقات کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔چوہدری نثار علی خان نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد د ی او ران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ متوقع طو رپر چوہدری نثار علی خان 24مئی کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے اور اسی روز ان کی شہباز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ شہباز شریف سیاسی محاذ پر خاموشی سے متحرک ہو گئے، شہباز شریف اے این پی کو پی ڈی ایم میں واپس لانے اوراپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف میدان میں لانے کے لیے سرگرم ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…