پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان معاملات طے پا گئے، اہم فیصلہ بھی واپس لے لیا

datetime 20  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف ترین گروپ کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوگیا ہے، سینئر وفاقی وزراء نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا جس کے بعد حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین گروپ نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی واپس لے لیا ہے، اور اب ہم خیال

گروپ کے ارکان بجٹ میں حکومت کو ووٹ دیں گے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات وفاقی وزراء کے سامنے رکھے اور مطالبہ کیا کہ ہمارے گروپ کے ارکان کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے جس پر جہانگیر ترین کو یقین دلایا گیا کہ ان کے پنجاب حکومت سے متعلق اعتراضات دور کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان ہفتے کو دوبارہ ملاقات ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…