پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

وزیرا عظم نے خود رنگ روڈ منصوبے میں توسیع کی منظوری دی اور بعد میں شور مچا دیا، شہباز شریف کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 20  مئی‬‮  2021 |

چارسدہ (آن لائن) پاکستان مسلم ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزاب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کی منصوبہ بندی ہمارے دور میں مکمل ہو چکی تھی، عمران خان نے خود رنگ روڈ منصوبے میں توسیع کی منظوری دی بعد میں شور مچا دیا، آج بھی شریف خاندان جیلیں کاٹ رہا ہے کیا یہ ڈیل ہے؟ ملک میں

بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی بات کریں تو ہمیں چور ڈاکو کہا جا تا ہے، جہانگیر ترین اور عمران خان کا معاملہ اندرونی معاملہ ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعرات کو چارسد ہ میں بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان بہت نڈر اور بہادرخاتون تھیں مرحومہ نے پاکستان بھر میں سیاسی جدو جہد کی وہ کے پی اسمبلی میں پہلی منتخب رکن تھیں ان کی وفات پر دکھ ہو ا ان کی تعزیت کیلئے آئے ہیں اے این کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں لازوال ہیں خیبر پختون خواہ کے ہرفرد نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا میں پہلی بار گرفتار ہو ا ہوں؟ پہلے مجھے 1996 میں گرفتار کیا گیا اور مجھے نواز شریف کے ساتھ اٹک جیل میں رکھا گیا، لانڈھی جیل میں نوازشریف کے ساتھ جیل کاٹی مریم اور حمزہ نے جیل کاٹی اور آج بھی جیلیں کاٹ رہے ہیں کیا یہ ڈیل ہے؟ مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیر ن بنادی گئی ہے ملکی معشیت کا بیٹر ا غرق کر دیا ہے کورونا کی تیسری لہر ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت نے اس سے نمٹنے کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا اگر آج نوازشریف کی حکومت ہوتی تو ملک میں ایسے حالات نہ ہو تے، نواز شریف کی قیادت میں جب ڈینگی کا

مقابلہ کیا تو ہمیں ڈینگی برادران کے طعنے دیئے گئے۔ کورونا ویکسی نیشن کے اعتبار سے ہم بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی بہت پچھے ہیں جب ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کی بات جاتی ہے تو ہمیں چور ڈاکو کہا جاتا ہے انہوں نے دن رات چور ڈاکو کی گردان رٹی ہوئی ہے جہانگیر ترین اور عمران خان کے معاملے

پر انہو ں نے کہا کہ یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ اسکینڈل کی منصوبہ بندی ہمارے دور میں مکمل ہو چکی تھی اب اس اسکینڈل کے کردار سامنے آ چکے ہیں، پہلے توسیع کی منظوری دی بعد میں شو ر مچا دیا، رنگ روڈ کی توسیع منصوبے میں شامل نہیں تھی اس منصوبے

میں توسیع کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی اور وہ ویڈیو بھی موجود ہے جس میں انہوں نے توسیع کی منظوری دی۔ ڈاکٹر توقیر کو اس منصوبے میں بہت ہی ایماندار پایا ہمارے دور میں جتنے بھی منصو بے ہو ئے مکمل ہو ئے نوازشریف کے دور میں بجلی کے سستے ترین منصوبے لگے دوسری طرف ان کے منصوبے دیکھ لیں، 126ارب کی بی آر ٹی کا کیا حا ل ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…