بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

ہمت ہے تو پنجاب حکومت گرا کر دکھاؤ، فیصل واوڈا کا جہانگیر ترین کو چیلنج

datetime 19  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 5 کروڑ بھی جہانگیرترین آجائیں، عمران خان نہیں بن سکتے پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جو آزاد حیثیت سے منتخب ہو کر آئے وہ پی ٹی آئی آئیڈیالوجی کے ساتھ نہیں، ہماری سیاسی پرورش عمران خان نے

کی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ترین گروپ سمجھتاہے ان کی وجہ سے پنجاب حکومت چل رہی ہے تو گرا دیں، بجٹ پیش ہونے دیں یہ سب ہماری حمایت کریں گے، پولیس موبائل بھیج کربیان بدلوانے والے لوگ ہم نہیں ہیں یہ پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے۔ انہوں نے اس موقع پر جہانگیر ترین گروپ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ اتنے ہی تگڑے ہیں تو پنجاب حکومت گرا کر دکھائیں۔سینیٹر نے کہا کہ 5کروڑ بھی جہانگیرترین آجائیں تاہم عمران خان نہیں بن سکتے، باپ سے قد بڑا ہو جائے تو بیٹا باپ سے بڑا نہیں ہوتا، گھرکی بات گھرکے اندرہی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان آصف زرداری یانوازشریف کی طرح روایتی سیاست نہیں کرتے،عمران خان نے مثال رکھی ان کی پارٹی میں بھی کرپشن کرنیوالانہیں بچ پائیگا، عمران خان کی وجہ سے مجھے ووٹ پڑے اور الیکشن جیتا ہوں۔فیصل واوڈا نے دوٹوک کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے احتساب کاعمل روکا نہ روکیں گے،عمران خان کسی کے دباؤ پر بھی احتساب کاعمل نہیں روکیں گے،اگر عمران خان نے دباؤپراحتساب کاعمل روکا تو سیاست چھوڑدوں گا،جہانگیرترین کونہ لڑوائیں، گھر کی باتیں گھرمیں حل ہوں گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کے حمایتی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے

کا فیصلہ کر لیا،گروپ کی جانب سے نامزد پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی دیگر رہنما ؤں کے ہمراہ جمعرات کو سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے، گروپ میں شامل دو صوبائی وزراء ملک نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی الگ نشستوں پر بیٹھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…