جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جب جھگڑا ہی کوئی نہیں تھا تو صلح کیسی؟ شاہد خاقان عباسی نے اسٹیبلشمنٹ کیلئے نرم رویہ اختیار کر لیا

datetime 18  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوری چھپانے اور مجرموں کو بچانے کا معاملہ نہیں چلے گا، جو وزیر پریس کانفرنس کرتے ہیں وہ بتائیں ان کا نیب سے کیا تعلق ہے؟،ہماری کسی سے جنگ نہیں، کبھی کسی ادارے کے خلاف بات نہیں کی، اپوزیشن لیڈر نے بغیر کسی جرم کے 15 ماہ

جیل کاٹی، حکومتی وزراء پر کرپشن کے مقدمات ہیں، آج تک کوئی سزا ہوئی نہ سراغ نکلا، حکومت جانے پر یہ وزیر پہلی رات پہلے جہاز سے ملک سے بھاگ جائیں گے۔منگل کو شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جاتے ہی یہ وزیر پہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے، یہ لوگ پیسے بنانے آئے ہیں، کوئی شخص ایسا نہیں جو پیسہ نہ بنا رہا ہو، نیب چیئرمین کو بھی جواب دینا ہوگا۔(ن )لیگ نے کہاکہ نیب پراسیکیوٹرکے مطابق شہبازشریف کیخلاف ناجائزپیسے سے جائیداد بنانے کا کیس نہیں،3 سال سے معلوم نہیں شہبازشریف کا جرم کیا ہے، وہ 15 مہینے جیل کاٹ چکے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ چینی کی خرد برد میں 6 سو ارب کی کرپشن ہوئی، آج تک نہ پتہ چلا، ہر وزیر پر کرپشن کے مقدمات ہیں، اب رنگ روڈ میں کرپشن آگئی ہے، اب پھررپورٹ بنے گی، باتیں ہوں گی، اس حکومت کا کوئی آدمی آج تک گرفتار نہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ اسپیشل اسسٹنٹ نے استعفیٰ کیوں دیا، اس کا

توحکومتی محکمے کیساتھ تعلق ہی نہیں ہوتا۔شاہد خاقان نے بتایا کہ احتساب عدالت میں کیس چل رہے ہیں، کوئی کرپشن کا الزام نہیں، پھر بھی سب جیل کاٹ چکے ہیں۔ایک انٹریو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی جنگ نہیں اور کبھی کسی ادارے

کے خلاف بات نہیں کی۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جب جھگڑا ہی کوئی نہیں تھا تو صلح کیسی؟ ہمارے تعلقات خراب کب تھے؟انہوں نے کہا کہ جلسوں میں تو باتیں ہوتی رہتی ہیں، ہمارا مؤقف ہے کہ 2018 کا الیکشن چوری ہوا، اس سے ملک کو نقصان پہنچا، ملک کے حالات خراب ہوئے جس کی بنیادی وجہ آئین سے انحراف ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…