ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے پانچ سال پورے کرانے کیلئے پی ڈی ایم کو شعوری طور پر توڑا گیا،5 سال پورے کروانے کی گارنٹی کس نے دی، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آخر کار بلی تھیلے سے باہر آ ہی گئی،لوگ سوال کرتے تھے کہ پی ڈی ایم کیوں توڑی گئی،پی ڈی ایم اس لئے توڑی گئی کہ عمران کے 5 سال پورے کروانے تھے۔پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہا کہ اگر عمران کے 5 سال پورے ہی کروانے تھے تو لانگ مارچ کا ڈرامہ کس لئے تھا، اگر5 سال پورے ہی کروانے تھے تو استعفوں کا تماشہ کیوں لگایا گیا۔ لوگ بیروزگاری کے ہاتھوں خودکشیاں

کر رہے ہیں اور (ن)لیگ عمران کے 5 سال پورے کروا رہی ہے،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور مریم بی بی عمران کے 5 سال پورے کروا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ کرونا کی ناقص پالیسی سے مر رہے ہیں اور (ن)لیگ عمران کے 5 سال پورے کروا رہی ہے،ہم عمران کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے قریب پہنچ گئے تھے،اب سمجھ آئی کہ پی ڈی ایم کو شعوری طور پر توڑا گیا تاکہ عمران 5 سال پورے کروا سکیں،(ن) لیگ بتائے کہ 5 سال پورے کروانے کی گارنٹی کس نے کس کو دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…