بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

تاریخ کو غلط رنگ دیکر غلطیوں اور ظلم کو چھپایا نہیں جاسکتا اسفند یار ولی نے سانحہ قصہ خوانی پر برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

datetime 24  اپریل‬‮  2021 |

پشاور( آن لائن ) اسفند یار ولی خان نے سانحہ قصہ خوانی پر برطانیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ قصہ خوانی کے 91 سال مکمل ہونے پر تاریخ کو درست کرنے کیلئے معافی مانگی جائے،

برطانوی حکومت کو پارلیمنٹ میں ان شہدائ سے معافی مانگنی چاہیے اور اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے، تاریخ کو غلط رنگ دے کر غلطیوں اور ظلم کو چھپایا نہیں جاسکتا، حقیقت سامنے آہی جاتی ہے۔اسفندیارولی خان نے کہا کہ پوری دنیا کو یہ بات منوانی ہوگی کہ انگریزوں نے اس وقت طاقت کا غلط استعمال کرکے سینکڑوں نہتے کارکنان کو شہید کیا، قصہ خوانی کی گلیاں، سڑکیں اور بالخصوص یادگار شہدائ آج بھی ہر شہید کی قربانی کی گواہی دے رہے ہیں، پشاور،قصہ خوانی سمیت دیگر واقعات میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں ہی کی بدولت ہمیں آزادی نصیب ہوئی۔اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ جس طرح قصہ خوانی کے شہدائ نے اپنی مٹی کی آزادی، دفاع کیلئے قربانیاں دیں، ہم بھی اسی راہ پر چلیں گے، خدائی خدمتگار تحریک سے لے کر عوامی نیشنل پارٹی تک ہمارے کارکنان و رہنمائوں کو نشانہ بنایا گیا لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹے، اس دھرتی کی حفاظت، قومی حقوق کے حصول، آئینی و پارلیمانی جنگ میں اے این پی صف اول میں کھڑی رہے گی،اے این پی شہداء کی امین جماعت ہونے کے ناطے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…