جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور کی صورتحال پریشان کن اہم اتحادی جماعت نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 19  اپریل‬‮  2021 |

کراچی، اسلام آباد (آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان سے وزراء کو فوری طور پر علمائے کرام سے مذاکرات کیلئے بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم فوری طورپر اپنے اہم وزرائ کو علمائے کرام سے

مذاکرات کیلئے بھیجیں،مظاہرین سے بھی درخواست ہے کہ کسی اور ملک میں ہونے قبیح فعل پر وطن عزیز اور ماہ رمضان میں عوام الناس کو مشکل میں نہ ڈالیںخاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام ہمارے ایمان کا بنیادی جزوہے ،اقوام عالم ایک ارب سے زائد مسلمانوں میں اشتعال کا سبب بننے والی مذموم حرکات کو روک کرامن عالم کو پائدار بنائیں،رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہنگامہ آرائی میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر حکومت متاثرین اور ورثا کی مالی معاونت کرے۔رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد اور پولیس اہلکاروں کی مغفرت کے لئے دعابھی کی ہے، دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ امید ہے کالعدم مذہبی جماعت سے تمام معاملات طے پا جائیں گے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعد م مذہبی جماعت کے ساتھ بات چیت چل پڑی ہے ، پہلا دور بہتری سے مکمل ہوا ہے ، انہوں نے 11 یرغمالی پولیس افسران و اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے، 192 دھرنوں میں سے ایک دھرنا رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے۔ مذہبی جماعت کے لوگ مسجد رحمتہ اللعالمین میں جاچکے ہیں اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کامیابی سے مذاکرات کئے ہیں، اللہ سے امید ہے معاملات خوش اسلوبی سے طے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…