اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک بار پھر مطالبات گنوادیے‎

datetime 14  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) آئی ایم ایف کی نمایندہ ٹریسا دوبان نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں پاکستان کے مزید قرضے موخر کرنے پرغور ہوسکتا ہے۔ ٹیکس آمدن بڑھانے کیلیے کورونا ٹیکس لگانا یا نہ لگانا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کورونا کے اخراجات کے لیے ویلتھ ٹیکس لگانا یا لگانا، پارلیمنٹ کا کام ہے۔ پاکستان ٹیکس گزاروں کو بڑھا کر بھی آمدن بڑھا سکتا ہے۔

پاکستان میں ٹیکس کی اصلاحات چاہتے ہیں۔ پاکستان میں ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنا ضروری ہیں۔ پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم ہونا ضروری ہے۔ پاکستان میں غریب طبقے کی مدد کرنا ضروری ہے۔ توانائی کے نقصانات کم کرنا پاکستان کے لیے ضروری ہیں۔ کورونا سے پہلے پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف چل پڑی تھی۔انہوں نے کہا ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر عمل درآمد بھی ہو رہا تھا۔ پاکستان میں قرضے اور حکومتی گارنٹیز معیشت کے 92.8 فی صد تک پہنچ گئیں ہیں۔ غیریقینی عالمی حالات پاکستان کے لیے چیلنج ہیں۔ ا پاکستان کو پانچ بنیادوں پر مشتمل پیکج دیا گیا ہے، نمایندہ آئی ایم ایف نے کہا پہلی بنیاد معاشی نظم و ضبط ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی ۔ پاکستان کو ٹیکس کی چوری روکنا ہوگی۔ مانیٹری پالیسی میں ایکس چینج ریٹ میں استحکام دوسری بنیاد ہے۔ ا منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، ٹریسا دوبان نے کہا پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ توانائی کی اصلاحات پاکستان کے لیے چوتھی بنیاد ہیں، پاکستان کو سرکلر ڈیٹ منجمنٹ کرنا ہوگی۔ پاکستان کو بجلی کے ریٹ بڑھانا ہوں گے، ٹریسا دوبان نے کہا پاکستان میں ادارہ جاتی اصلاحات پانچویں بنیاد ہے۔ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری پر کوئی ڈکٹیشن نہیں دی۔ انہوں نے کہا کورونا کی تیسری لہر میں پاکستان کو مزید فنڈنگ کرسکتے ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…