کراچی (این این آئی )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 2ہزار500 روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں13ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1743ڈالر ہو گیا جس کے
بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونامہنگا ہو گیااور ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں500روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے کے اضافے سے87ہزار877روپے ہو گئی۔۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے ایک لاکھ 2ہزار روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں11ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1730ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیااور ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں1500روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے 1لاکھ 2ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت1287روپے کی کمی سے87ہزار448روپے ہو گئی۔