منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیٹف شرائط پرپورا اترنے کے لیے پاکستان نے بڑی پیشرفت کی لیکن۔۔۔برطانیہ نے ڈو مور کا مطالبہ کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ نے ہائی رسک ممالک کی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیااور فہرست سے نکلنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے ایڈوائزری جاری کی کہ پاکستان کے مالیاتی اداروں اورافراد کیساتھ رابطوں میں محتاط رہاجائے

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کودہشتگردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کو سزا دلوانا ہوگی، نامزد افراد اوراداروں کیخلاف بھی موثرکارروائی کرنا ہوگا اور معاملے کو قانونی طورپرمنطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔ برطانیہ کا کہنا تھاکہ ممکنہ کارروائی کی زد میں آنے والے افراد یا اداروں کا نام ظاہرنہیں کیاگیا ہے، پاکستان نے مشتبہ افراد اوراداروں کیخلاف ایکشن لینے کا یقین دلایا ۔برطانیہ کا کہنا تھاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پرپورا اترنے کے لیے پاکستان نے بڑی پیشرفت کی ۔اس کے علاوہ برطانیہ نے منی لانڈرنگ اوردہشتگردی کے معاونین کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ۔واضح رہے کہ برطانیہ نے حال ہی میں پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…