جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تسخیری مشن کامیاب، پلوٹو کے سائز کا مسئلہ حل

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)ناسا کے ‘نیو ہورائزن اسپیس پروب’ مشن نے منگل کو نظام شمسی کے پار کائنات کی دور دراز وسعتوں میں واقع، پلوٹو کے سیارے کو کامیابی سے تسخیر کرلیا۔ مشن نو برس بعد آج ہی کے روز پلوٹو سے 12500 کلومیٹر کے قریبی فاصلے سے گزرا۔تحقیقی سائنس دانوں کے مطابق، پلوٹو کی جسامت 1473 میل(یعنی 2370 کلومیٹر)ہے، جو کہ اس سے کچھ زیادہ ہے، جس کا اب تک اندازہ لگایا جاتا رہا ہے۔ پلوٹو کے قطر کے بارے میں بحث 1930 سے جاری رہی ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ خلائی گاڑی کی رفتار 50000 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ پلوٹو کی برفانی دنیا سے گزرتے ہوئے، مشن نے اپنے کیمرے کے زوم لینس سے تصاویر لیں اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام انجام دیا۔بھیجی گئی پہلی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ پلوٹو پر ناہموار زمین، پہاڑی سلسلہ اور برف موجود ہے۔جب پہلی تصویر زمین پر ناسا کو موصول ہوئی تو سائنس دانوں کے علاوہ نیچے جمع شائقین کے ایک مجمعے نے، جن کے ہاتھوں میں چھوٹے امریکی پرچم تھے، تالیاں بجا کر اور نعرے بلند کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ تصاویر نصف دِن سے زیادہ کی تاخیر کے بعد ناسا کو موصول ہوئیں، جب کہ امریکی خلائی ادارے، ناسا میں گرانڈ کنٹرولرز پروب سے سگنل ملنے کاانتظار کر رہے تھے۔اس سے قبل، سرکردہ سائنس داں، ایلن اسٹرن نے بتایا تھا کہ ایک میں سے 10000واں امکان ہے کہ نیوہورائزن پلوٹو کے گرد متحرک ملبے سے ٹکرا جائے، جو کﺅپر بیلٹ کی کہکشاں کے علاقے میں واقع ہے۔یہ نظام شمسی کا وہ ان دیکھا خطہ ہے، جو دمدار تاروں اور دیگر چھوٹی جسامت والی بکھری چیزوں پر مشتمل کائنات ہے۔۔ جسے شوٹنگ گیلری کہا جاتا ہے۔یہ قدرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی پہلی انسانی کاوش ہے۔ یہ مشن نو برس بعد پلوٹو کے قریب پہنچا ہے، جس نے نظام شمسی سے ہوتے ہوئے، زمین سے پانچ ارب کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ سنہ 2006 میں اس سیارے کو ایک بونا سیارہ قرار دیا گیا، جب کہ اس سے پہلے اِسے ایک مکمل سیارہ قرار دیا جاتا تھا۔سائنس داں کہتے ہیں کہ نیو ہورائزن پروب کے تسخیری مشن پر 70 کروڑ ڈالر خرچ آئے۔ ایسے میں جب یہ اپنی منزل مقصود کے قریب جا پہنچا ہے، اِس سے اب تک موصول ہونے والی معلومات اتنی قیمتی ہے جتنی کبھی سوچی نہیں جا سکتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…