جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

حجاب اوڑھنے والی طالبات کے نام کاٹنے والا ترک پروفیسر اب جیل کاٹے گا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول۔۔۔۔۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی ایک یونیورسٹی کے سابقہ پروفیسر رینان پیک اونلو کو مغربی شہر ازمیر کی جیل میں قید کاٹنے کے لئے منتقل کیا گیا ہے۔ وہ ترکی میں حجاب اوڑھنے والی کسی بھی طالبہ کو تعلیم سے روکنے کے الزام میں یہ قید کاٹنے والے پہلے شخص ہیں۔ پروفیسر پیک اونلو کے خلاف اسی قسم کے الزامات کے تحت قائم دو اور مقدمے بھی چلائے جا رہے ہیں۔ اگر وہ قصوروار گردانے گئے تو انھیں بارہ سال تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔ پروفیسر پیک اونلو نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے تو کسی طالب علم یا طالبہ کو جامعہ میں داخلے یا جماعت میں حاضری سے نہیں روکا تھا بلکہ وہ صرف ترک قانون کے مطابق جامعہ کے حکام کے ایسا کوئی معاملہ رپورٹ کیا کرتے تھے۔ انھوں نے کہ انھوں نے اپنا فرض نبھایا تھا اور جو کچھ بیان کیا ہے، یہی کچھ کیا تھا۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کو یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں بھی لے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ترکی کے اعلیٰ تعلیمی بورڈ نے 2010ء میں جامعات کے میں مسلم طالبات پر حجاب اوڑھنے پر عائد پابندی ختم کر دی تھی۔ ۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…