اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی پی 48 بھکر میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014 |
بھکر۔۔۔۔۔ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 48 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی پی 48 بھکر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پی پی 48 بھکر میں رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار ہے جن میں 85 ہزار 996 مرد ووٹرز جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 66 ہزار سے زائد ہے، ووٹنگ کے لئے حلقے میں 144 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 14 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 13 سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعنیات کیا گیا ہے جب کہ ریجنرز کے اہلکار بھی گشت پر ہوں گے۔پی پی بھکر 48 میں ضمنی انتخاب کے لئے مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 3 امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ نزر عباس کہاوڑ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے انتخاب لڑ رہے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے کزن انعام اللہ خان نیازی اور احمد نواز نوانی آزاد امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ پی پی بھکر 48 کی نشست رواں برس اکتوبر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نجیب اللہ نیازی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…