اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی سے بازیاب ہونے والی 36 میں سے 20 بچیاں آبائی علاقے باجوڑ پہنچ گئیں

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی / پشاور۔۔۔۔کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع مدارس سے بازیاب ہونے والی 36 میں سے 20 بچیاں آبائی علاقے باجوڑ پہنچ گئی ہیں قبل ازیں کراچی کے مختلف علاقوں کے مدارس سے بازیاب 36 میں سے 20 بچیوں کو پولیٹیکل ایجنٹ فاٹا کے سپرد کیا گیا جہاں سے انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے پشاور منقتل کیا گیا اور پھر بچیوں کو ان کے آبائی علاقے باجوڑ کی جانب روانہ کر دیا گیا ۔ایڈیشنل سیکرٹری فاٹا اعظم خان کا کہنا تھا کہ بچیوں کو باجوڑ میں ان کے والدین کے سپرد کیا جائے گا تاہم کیس کے حوالے سے ان کے والدین سے پوچھ گچھ بھی کی جائے گی۔ بچیوں کے حوالے سے اصل تحقیقات کراچی پولیس نے کرنی ہے کیونکہ یہ واقعہ وہاں رونما ہوا۔واضح رہے کہ 4 روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع مدارس سے پولیس نے 36 بچیوں کو بازیاب کرایا تھا جن میں زیادہ تعداد باجوڑ کی بچیوں کی تھی۔ بازیاب کرائی گئی 15 بچیوں کو کراچی میں ہی ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا تھا جب کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی بچی کو بھی واقعے کے اگلے ہی روز اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…