جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاؤن۔۔۔۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو روند کر دفاعی مہم کا فاتحانہ ا غاز کرلیا، کپتان ذیشان عباسی نے 5 وکٹیں اڑائیں، ہارون نے ناقابل شکست 84 رنز کے ساتھ کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا ا غاز فل ہیوز کی موت کی وجہ سے ایک دن تاخیر سے ہوا، جمعرات کو پاکستان کا انگلینڈ اور سری لنکا کا ا سٹریلیا سے مقابلہ ملتوی کردیا گیا تھا، نوجوان کینگرو بیٹسمین کے اچانک انتقال پر کیپ ٹاؤن میں تمام 7 ممالک کے کرکٹرز اور ا فیشلز نے تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا جمعے کو باقاعدہ ا غاز ہوا۔بلوشرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور تمام بیٹسمین 259 پر پویلین لوٹ گئے، اجے ریڈی 71 اور وینکٹ سوارا راؤ 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد جعفر اقبال نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستانی کپتان ذیشان عباسی نے 23 رنز کے بدلے 5 وکٹیں اپنے نام کیں، ہدف کا پیچھا کرنے کیلیے پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور محمد جمیل نے اننگز کا ا غاز کیا لیکن بدر صرف 2 رنز بنانے کے بعد رخصت ہوگئے۔
بعدازاں ہارون نے میدان سنبھالا اور جمیل کے ساتھ مل کر حریف بولر کی خوب پٹائی کی، دونوں کے مابین 112 رنز کی شراکت قائم ہونے کے بعد اوپنر 74 پر حوصلہ ہار گئے،پاکستان نے ہدف 38 ویں اوور میں حاصل کرلیا، ہارون 84 اور انیس50 رنز پر ناٹ ا?ؤٹ رہے۔ جمعے کو دوسرے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 41 رنز سے شکست دیدی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…