ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ضیاءاللہ آفریدی کی گرفتاری کامعاملہ،تحریک انصاف کے معاملات بگڑ گئے

datetime 13  جولائی  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور سے بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونیوالے ڈسٹرکٹ و ٹاﺅ ن کونسل ممبران نے کرپشن کے الزام میں گرفتار صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کے حق میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے استعفے پارٹی رہنما ﺅں کے ساتھ جمع کرادیے ہیں ۔استعفے دینے والے ممبرن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سلسلے میں انہیں بارہ اراکین قومی اسمبلی جبکہ سولہ اراکین صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ گزشتہ روز پشاو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلع پشاور کے ٹاﺅن ون کے تمام ڈسٹرکٹ اورٹاﺅن ممبران عرفان سلیم ، شعیب بنگش ، قاسم علی شاہ ، جاوید مغل اور کشور زمان سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ صوبائی احتساب کمیشن کی جانب سے مبینہ کرپشن کے الزام میں صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کی گرفتاری اور اسکے ساتھ پارٹی کے صوبائی قائدین کی جانب سے امتیازی سلوک روا رکھنے پر وہ استعفے دینے پر مجبورہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاسین خلیل سمیت دیگر پارٹی رہنماوں کے ضیا ءاللہ آفریدی کےخلاف بیانات اور ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہے ضیاءاللہ آفریدی کو ایک سازش کے تحت گرفتارکیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضیاءاللہ آفریدی کو قومی وطن پارٹی کی صوبائی حکومت میں دوبارہ شمولیت پر تحفظات تھے جس کے باعث ان کےخلا ف یہ قدم اٹھا یا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر احتساب کمیشن یقینی طورپر خود مختار او ر آزاد ہے تو وزیراعلی پرویز خٹک کےخلاف نجی ٹی وی چینلز پر کرپشن کے واضح ثبوت سامنے آنے کے باوجود کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ۔ان کا کہنا تھا کہ صوبہ کے دیگر اضلاع سے نومنتخب ڈسٹرکٹ اور تحصیل ممبران بھی جلد اپنے استعفے جمع کرادینگے جبکہ اس سلسلے میں مختلف حلقوں سے ہزاروں کارکنوں نے ان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ صوبائی وزیر کےخلاف کئے گئے سازش میں ملوث افرادکو بے نقاب کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…