کویت میں ایک ماہ کیلئے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

6  مارچ‬‮  2021

کویت سٹی(این این آئی)کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کویت میں ایک ماہ کے لیے کرفیو نافذ کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارںکویتی کابینہ نے ہنگامی اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 1ماہ کیلئے جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔خبرایجنسی کے مطابق 7 مارچ سے کویت بھر میں شام 5 سے صبح 5 بجے تک

کرفیو رہے گا دوسری جانب فرانسیسی وزارت دفاع نے سعودی عرب کے اپنی سرحدوں کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہوئے مملکت کی سالمیت اور اس کی خود مختاری کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔رعب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے کہا کہ فرانس اور سعودی عرب تزویراتی اہداف کے لیے مل کرکام کررہے ہیں۔ ان تزویراتی اہداف میں خلیجی پانیوں میں فری نیوگیشن اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد ورفت بھی شامل ہے۔فرانسیسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون دونوں ممالک کا بنیادی محور ہے۔ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی کا رشتہ موجود ہے جو مزید مضبوط ہو گا۔خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو فرانسیسی وزارت خارجہ نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر کیے جانے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور مملکت کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی دانستہ کوشش قرار دیا تھا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے حوثی ملیشیا پر زور دیا تھا کہ وہ سعودی عرب اور دوسرے ملکوں پر حملے بند کرے اور خطے میں بے چینی اور انارکی پھیلانے کی سرگرمیوں سے باز آئے۔ وزارت خارجہ نے حوثیوں کے حملوں کے خلاف سعودی عرب کے دفاع کے حق کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…