جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عدم اعتماد کا ڈرامہ اب بند کریں،ہمت کریں اور اسمبلیاں توڑیں،عمران خان نے اپنے اتحادیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے،ن لیگ کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان عدم اعتماد کا ڈرامہ اب بند کریں،ہمت کریں اور اسمبلیاں توڑیں،ہینڈ سم وزیراعظم کو اپنی اوقات لگ پتہ جائے گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نالائق خادمہ صاحبہ نالائق اعظم کی رخصتی کا وقت آگیا ہے،خادمہ جی آپ کا کمانڈر سیف گارڈ حفیظ شیخ اب کسی منہ دیکھانے کے لائق نہیں رہا۔عمران خان عدم اعتماد کا ڈرامہ اب بند کریں،ہمت کریں اور اسمبلیاں توڑیں،ہینڈ سم وزیراعظم کو اپنی اوقات لگ پتہ جائے گی۔فردوس باجی کے پی کے،سندھ اور بلوچستان

میں حکومت کے اتحاد رو رہے ہیں۔عمران نیازی نے اپنے اتحادیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔عمران نیازی انہی اتحادیوں سے کس منہ سے اعتماد کا ووٹ مانگیں گے۔حفیظ شیخ کی شکست اصل میں عمران خان کی شکست ہے۔پی ٹی آئی کے ارکان نے کل عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کھلے عام کردیا ہے۔پاکستان میں اب آئین کی حکمران اور سویلین بالادستی کا ہی راج ہوگا۔کوئی سویلین ڈکٹیٹر یا مسلط شدہ گھوڑا بائیس کروڑ پاکستانیوں کا لیڈر نہیں بن سکتا۔پیراشوٹر ترجمان اپنے ٹکٹ بک کرالیں ان کی نوکریاں خطرے میں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…