پی ڈی ایم کی جانب سے 2 نشستوں کی آفر ملتے ہی ایم کیو ایم نے حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا

28  فروری‬‮  2021

کراچی (این این آئی)وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم سینیٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی تو اس کو سیاسی فائدہ سندھ میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں کے حصول میں ہوگا جبکہ پیپلز پارٹی کو اس کا فائدہ وفاقی نشست پر ہوگا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن کے

حوالے سے گذشتہ روز ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات میں ہم نے انہیں سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم سینیٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی تو اس کو سیاسی فائدہ سندھ میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں کے حصول میں ہوگا جبکہ پیپلز پارٹی کو اس کا فائدہ وفاقی نشست پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے ساتھ جاتی ہے تو وہ ان کی مرضی ہے لیکن اس سے اس کو سندھ میں ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشستوں کے حصول میں مشکلات ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ووٹ نہیں خرید رہے اور نہ ہی فروخت کررہے ہیں بلکہ سیاسی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو اس بات کا حق ہے کہ وہ اپنے امیدواروں کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کے ظہرانے میں ایم کیو ایم نے آخری لمحات میں معذرت کرلی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ ایم کیو ایم والے اتحادی ہیں، مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے۔تحریک انصاف کے رہنما مشیر جہاز رانی محمود مولوی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں پی ٹی آئی کے کچھ اراکین بھی غیر حاضر رہے۔سینیٹ انتخابات سے قبل سندھ میں ڈرامائی موڑ،

ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شرکت سے معذرت کرلی، وفاقی وزیر اسد عمر اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت انتظار کرتی رہ گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے ظہرانے میں شرکت کی حامی بھری تھی۔ظہرانے میں شرکت کیلئے جی ڈی اے کے اراکین حسب وعدہ پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی کی رہائش گاہ پر پہنچے، سینیٹ انتخابات سے قبل اتوارکی اس ملاقات کو بہت اہم قرار دیا جارہا تھا، ایم کیو ایم کے وفد کے انکار

کے بعد کھانے پر ان کا انتظار نہیں کیا گیا، اتوارکوہونے والے اجلاس میں فیصل وا ڈا بھی شریک ہوئے۔اس موقع پروفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ ایم کیو ایم والے ہمارے اتحادی ہیں، پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم سے ملاقات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کی مصروفیت تھی اسی لیے نہیں آسکے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں صورتحال ہمارے حق میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…