نوشہرہ (این این آئی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ پی کے63 کا ضمنی انتخاب ہم جیتے ہیں، ن لیگ نے جعل سازی کی ہے۔پرویز خٹک نے ایک انٹرویومیں کہا کہ الیکشن کمیشن جائیں گے، اور ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ نوشہرہ میں جو ہوا اس کا نتیجہ جلد سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ثابت کروں گا پی کے 63 پر ہمیں جان بوجھ کر ہرایا گیا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ افسوس ہے الیکشن کمیشن نے مل ملا کر سارا کام کیا۔دوسری جانب این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پولنگ عمل کے دوران ہونے واقعات کی
انکوائری رپورٹ میں نتائج میں ٹیمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پولنگ عمل کے دوران ہونے واقعات کی انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی جس کے مطابق ریٹرننگ افسران کوغائب کیاگیا اور وہ صبح 6بجے واپس آئے،نتائج میں ٹیمپرنگ کاانکشاف سامنے آیاہے۔20 پولنگ اسٹیشنزکے نتائج تبدیل کیے گئے، الیکشن کمیشن آئندہ 2روزتک این اے75ڈسکہ سے متعلق فیصلہ دیگا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔