سلیکٹڈ وزیراعظم اٹھارویں ترمیم کاخاتمہ کرکے صوبوں کو کالونیاں بنانے پرتلا ہوا ہے ، بلاول بھٹو کا دعویٰ

21  فروری‬‮  2021

کراچی/کوئٹہ(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اٹھارویں ترمیم کاخاتمہ کرکے صوبوں کو کالونیاں بنانے پرتلا ہوا ہے ملکی معیشت کو تباہ اور عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرا کر حکمران اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے پاکستان کے تابناک مستقبل کیلئے نا

اہل ،نالائق اور ناجائز حکومت کو ہٹانا وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی میر علی مدد جتک کی بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی صدر حاجی میرعلی مدد جتک نے پارٹی چیئر مین کو بلوچستان کی سیاسی صورتحال لانگ مارچ کی تیاریوں اور صوبے میں پارٹی امور سے متعلق بریفنگ دی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی سے متعلق معاملات پر اطمینان کااظہار کیا اور کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اٹھارویں ترمیم کا خاتمہ کر کے صوبوں کو کالونیاں بنانا چاہتا ہے اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے طوفان خیز بحران کو کوئی بھی کنٹرول نہیں کرسکے گی حکمرانوں کے ملکی مستقبل کیخلاف اقدامات کیلئے ملکر جدوجہد کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملکی معیشت کوتباہ کر کے آئے روزپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی اس لئے اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وطن عزیز کے تابناک مستقبل کیلئے نا اہل وسلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیجیں تاکہ عوام پر مہنگائی کے بوجھ سمیت دیگر مشکلا ت ومسائل کے حل کیلئے حقیقی عوامی قیادت اپنا کردارادا کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…