منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف کو واپس لانے کے اقدامات کا الٹا اثر سابق وزیر اعظم مزید کتنے سال لندن رہ سکتے ہیں؟ پی ٹی آئی حکومت ہاتھ ملتی رہ گئی

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی کل 16فروری آخری تاریخ ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت نے 16فروری کے بعد لندن میں مقیم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نواز شریف علاج کی غرض

سے لندن میں موجودہیں ۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما و معروف قانون دان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے قانون کے مطابق صحت کے مسائل یا علاج کیلئے آنے والے کسی بھی شخص کوپاسپورٹ یا ویزے کی میعادپوری ہونے پر 18ماہ تک رہنے کی اجازت ہوتی ہے ، اگر حکومت نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کرتی تو وہ بھی مزید 18ماہ رہ سکتے ہیں ، اگر حکومت انہیں پاکستان لانا چاہتی تو کبھی بھی ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی بات نہ کرتی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پاسپورٹ کی معیاد پوری ہو گی اور اگر حکومت اس کی تجدید نہیں کرتی تو وہ خود بخود ہی منسوخ ہو جائے گا اس کے لئے حکومت کے کسی اقدام کی ضرورت نہیں ۔ کسی بھی پاکستانی شہری جس کے پاس شناختی کارڈ ہے پاسپورٹ حاصل کرنا اس کا بنیادی حق اور کوئی اسے اس سے روک نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کو پاکستان لانا ہے تو اس کے لئے حکومت کو ان کے پاسپورٹ کی تجدید کرنا پڑے گی اور

میرے ذاتی خیال کے مطابق اگر دوسرے پہلو سے دیکھا جائے تو حکومت توانہیں خود سہولت دے رہی ہے اور ان کے پاس یہ وجہ ہو گی کہ وہ لندن میں مزید قیام کریں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا جو قانون ہے کہ اگر کوئی بھی شخص صحت کے مسائل اور علاج کے لئے آیا ہوتو اس کو

پاسپورٹ یا ویز ے کی معیاد پوری ہونے کے بعد 18ماہ کا وقت دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ملزموں یا مجرموں کے تبادلے کا باضابطہ کوئی معاہدہ موجود نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لاناآسان کام نہیں کیونکہ حکومت نے انہیں خود باہر بھجوایا ہے اور اب ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کر کے یہ موقع دیں گے کہ وہ سفر نہ کریں ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…