اسلام آباد ( آن لائن)اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کوسینیٹ کا الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی سلسلے میں سابق و زیر
اعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس چیرمین یوسف رضا گیلانی پہلے مشترکہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔پیپلزپارٹی پارٹی قیادت کی ہدایت پر یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے جس کے لئے یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ بھی پنجاب سے اسلام آباد منتقل کروا لیا ہے ۔پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کروانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی بھی کروادی ہے ۔ یاد رہے سابق صدر آصف علی زرداری کا گزشتہ روز نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ تینوں رہنمائوں نے حکمت عملی کے تحت سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق کیا ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ اگریوسف رضاگیلانی سینیٹر منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ ممکنہ طورپر پی ڈی ایم کے چئیرمین سینیٹ کے امیدوار ہونگے۔