جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں غیر قانونی طریقوں سے مال اکٹھا کرنیوالا گینگ دھرلیا گیا، تحقیقا ت کے دوران ہوشربا انکشافات

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی ایک خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں بارہ رکنی گروہ کو 60 برس سے زیادہ قید، 80 لاکھ ریال کے جرمانے اور سعودی بینکوں میں موجود اثاثے ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ استغاثہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے نتیجے میں بارہ رکنی گروہ سامنے آیا ہے جو غیرقانونی طریقے سے رقوم جمع کرکے باہر بھیج رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق گروہ ایک سعودی خاتون، اس کے سگے بھائی، دو دیگر سعودی شہریوں اور 8 غیر ملکیوں پر مشتمل ہے اور یہ سب اپنا کام تقسیم کیے ہوئے تھے۔ مقامی شہریوں نے فرضی تجارتی اداروں کے نام سے سجل تجارتی نکالی ہوئی تھی۔ ان تجارتی اداروں کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں تھا۔ ان اداروں کے نام سے بینک میں کھاتے کھلے ہوئے تھے۔غیر ملکی شہری ان کھاتوں سے ترسیل زر کا کام لے رہے تھے۔ 593 ملین ریال سے زیادہ باہر بھیج چکے تھے۔ یہ کارروائی مکمل منی لانڈرنگ کا جرم ہے۔  پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ بارہ رکنی گروہ سے تحقیقات مکمل کرکے شواہد کے ساتھ فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔ منی لانڈرنگ کے جرم میں ملوث افراد کو سپیشل عدالت کے حوالے کرکے ان کے خلاف ملنے والے شواہد بھی فائل کے ساتھ منسلک کردیے گئیتھے۔خصوصی عدالت نے سماعت کے بعد 60 برس سے زیادہ قید، 80 لاکھ ریال کے جرمانے اور سعودی بینکوں میں موجود رقوم ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ بھی دیا کہ ملزمان کے گھروں سے ملنے والی رقم بھی ضبط کرلی جائے۔ ان کے یہاں سے چودہ لاکھ  ریال سے زیادہ برآمد ہوئے تھے۔خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ گروہ کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل، کمپیوٹر، آلات اور لیپ ٹاپ نیز برآمد ہونے والا ہتھیار بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔  پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بیان میں مزید کہا کہ بیرون مملکت بھیجی گئی رقوم کی بازیابی کی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…