اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا، ڈی جی رینجرز سندھ

datetime 11  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہےکہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ڈی جی رینجرز کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان رینجرز کے خصوصی اختیارات سے متعلق اختلافات سامنے آئے اور صوبائی حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کے بجائے صرف ایک ماہ کی توسیع کی ہے جس کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رات گئے قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کےبعد دی جب کہ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات سے متعلق صوبائی اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت نے وفاق کو خط لکھا ہے جس میں رینجرز کے اختیارات سےمتعلق آگاہ کیا ہے جب کہ ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات کو صرف کراچی تک محدود کردیا ہے جس کے تحت رینجرز صرف شہر میں کارروائیوں کا اختیار رکھے گی اور ملزم کے شہر سے دوسری جگہ فرار ہونے پر رینجرز کو کسی کارروائی کا اختیار نہیں ہوگا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…