جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے اپیل کا حق پہلے ہی چھوڑ دیا تھا نیب براڈ شیٹ معاہدے سے متعلق مزید انکشافات

datetime 18  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب براڈشیٹ معاہدہ، پاکستان نے اپیل کا حق پہلے ہی چھوڑ دیا تھا۔مصالحت کار کی تقرری اسلام آباد کی مرضی سے ہوئی،پاکستان کے بجائے غیرملکی قوانین کا اطلاق کیا گیا۔روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق نیب نے براڈشیٹ سے جون 2000 میں

کیے گئے معاہدے میں مصالحتی عدالت کے اپنے خلاف آنے والے فیصلے پر اپیل کا حق چھوڑ دیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ جس مصالحتی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔ اس کی تقرری پاکستان کی مرضی سے کی گئی تھی اور یہ بات معاہدے میں لکھی ہوئی ہے۔ معاہدے کی شق 7.1 کے مطابق، اس معاہدے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے تنازعے کی صورت میں مصالحت کار اسے حل کرے گا۔ جب کہ اپیل کا حق متفقہ طور پر طرفین کی مرضی سے خارج کردیا گیا ہے۔ یہ مصالحت چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف آربیٹریٹرز لندن کے قواعد کے مطابق ہوگی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس معاہدے پر دستخط پاکستان میں ہوئے تھے مگر اس کی شق 6.1 میں کہا گیا ہے کہ اگر تنازعہ پاکستانی قوانین کے مطابق نا ہو تو اس پر ریاست کولوراڈو اور امریکا کے قوانین کا نفاذ ہوگا۔ معاہدے کے پیرا 4 میں کہا گیا ہے کہ نیب اور براڈشیٹ اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ براڈشیٹ کی کوششوں کی وجہ سے اگر کوئی بھی اثاثے بازیاب ہوتے ہیں یا نیب اور کسی فرد یا ادارے کے درمیان

معاہدے کی صورت میں ایسا ہوتا ہے تو شق 1.2 کے تحت اس کا اشتراک مشترکہ طور پر کیا جائے گا۔ کسی بھی قسم کے شکوک وشبہات کے خاتمے کے لیے بازیاب اثاثوں کے شیئرز کا اطلاق نیب کے کیے گئے کسی بھی معاہدے پر بھی ہوگا بشرط یہ کہ ایسا فرد یا ادارہ معاہدے سے قبل

رجسٹرڈ ہو۔ شق 4.2 میں کہا گیا ہے کہ براڈشیٹ کو بازیاب رقم کا 20 فیصد بمعہ بونس جب کہ نیب کو 80 فیصد حصہ کم بونس کے ساتھ ملے گا۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق اس طرح کے فوائد غیرملکیوں کو دیئے جاتے ہیں بشرط یہ کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ جب کہ اس کیس

میں ایسی کمپنی کو یہ فوائد دیئے گئے جو کہ کاروبار کی تلاش میں تھی۔ اسی طرح ایک اور شق 18.7 میں کہا گیا ہے کہ براڈشیٹ کو دی گئی پاور آف اٹارنی ناقابل تنسیخ ہے۔ نیب اور براڈ شیٹ اس بات پر متفق تھے کہ معاہدہ اور پاور آف اٹارنی مکمل طور پر قابل عمل رہے گا اور اس میں کسی بھی قسم کی ترمیم یا تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ معاہدے میں پاکستان کو یک طرفہ طور پر معاہدہ ختم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…