پاکستانی تاریخ میں پہلی بار سرمائے میں ریکارڈ اضافہ ،برسوں سے جاری کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 مہینے سرپلس میں چلا گیا ، اس سے کتنا فائدہ ہوا وزیراعظم عمران خان نے قو م کو خوشخبری سنادی

11  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کے22 کروڑ کی آبادی میں تقریباً 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں اور 20 لاکھ میں سے 70 فیصد ٹیکس دینے والے صرف 3 ہزار پاکستانی ہیں،پاکستان دنیا میں تقریباً سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے،اپنے عوام پر جتنا پیسہ خرچ کرنا چاہیے وہ ہم نہیں کر سکتے، یہ ڈیجیٹل پاکستان کی طرف بہت بڑا قدم ہے،اسٹیٹ بینک نے جس طرح ہمارے سمندر پار پاکستانیوں سے معاملات کیے اس پر مبارک دیتا ہوں، ہمارے سرمائے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے

، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کے ملک کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ’’راست’’کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان دنیا میں تقریباً سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ‘راست’ کی افتتاحی قریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسٹیٹ بینک کو راست پروگرام پر مبارک دیتا ہوں اوریہ پاکستان کو اپنا پورا پوٹینشل کا احساس دلانے پر، ہماری 22 کروڑ کی آبادی ہے لیکن ہم اس کا پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا سکتے’۔انہوں نے کہا کہ ‘کیش اکانومی 22 کروڑ کے ملک کو فائدہ اٹھانے میں رکاؤٹ ہے، کیش اکانومی کا سب سے بڑا نقصان ٹیکس کی وصولی میں ہے، پاکستان دنیا میں تقریباً سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرتا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں تقریباً 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں اور 20 لاکھ میں سے 70 فیصد ٹیکس دینے والے صرف 3 ہزار پاکستانی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ رکاوٹ اس لیے ہے کیونکہ ہم اپنا انفراسٹرکچر نہیں بنا سکتے، بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے، ہسپتالوں کو بہتر نہیں کرسکتے ہیں، 50 سال پہلے خطے میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک آگے اس لیے نہیں جاسکتا کیونکہ اس کے پاس ملک کی ترقی کے لیے اتنا پیسہ نہیں ہے’۔عمران خان نے کہا کہ ‘اپنے عوام پر جتنا پیسہ خرچ کرنا چاہیے وہ ہم نہیں کر سکتے، یہ ڈیجیٹل پاکستان کی طرف بہت بڑا قدم ہے، یہ ہمیں جس طرح کسی کو نشے سے دور کرتے ہیں اسی طرح ہم کیش اکانومی سے آہستہ آہستہ دور ادھر جار ہے ہیں جہاں ہم

اپنے 22 کروڑ عوام کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘راست پروگرام کی وجہ نچلے طبقے کو بھی ہم اپنی ترقی میں شامل کرسکتے ہیں، احساس پروگرام میں غربت کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، موبائل والٹ استعمال کر رہے ہیں اور خواتین کے بینک اکاؤئنٹس کی بات کررہے ہیں اس کو راست پروگرام اس کو آگے بڑھائے گا’۔وزیراعظم نے کہا کہ ‘اسٹیٹ بینک نے جس طرح ہمارے سمندر پار پاکستانیوں سے معاملات کیے اس پر مبارک دیتا ہوں، ہمارے سرمائے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، پاکستان کی

تاریخ میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا’۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بیرون ملک پاکستانیوں نے آفیشل طریقے سے پیسہ بھیجوایا جس کے باعث برسوں سے جاری کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 مہینے سرپلس میں چلا گیا اور اس سے کتنا فائدہ ہوا اس کی لوگوں کو اہمیت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا ہے ہمارے روپے پر دباؤ کم ہوا کیونکہ جب کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ ہوتا ہے تو روپے پر دباؤ پڑتا ہے جس سے خاص کر غریب لوگوں پر اثر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے سے ہمارے روپے سے بڑا دباؤ اتارا ہے اور پاکستانیوں کو باقاعدہ ذرائع سے پیسے بھیجنے کی ترغیب دی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ راست کی اصل کوشش ہماری معیشت کو بہتر کرنے کی ہے، ہمیں سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ انفارمل معیشت بہت بڑی ہے جس کی وجہ سے ٹیکس جمع نہیں کرسکتے اور ملک ترقی بھی نہیں کرسکتا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…