اسلام آباد۔۔۔۔ ہائی کورٹ نے 30 نومبر کے جلسے سے متعلق دائر درخواست میں ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف جلسے کی اجازت کے لئے قانونی راستہ اختیار کرے۔اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی جماعت 30 نومبر کو اپنے آئینی اور قانونی حق کے تحت اسلام آباد میں جلسہ کررہی ہے لیکن ایک جانب اسلام آباد میں کنٹینر لگا کر تمام راستوں کو بند کیا جارہا ہے تو دوسری جانب پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ انتظامیہ کو جلسے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور گرفتاریوں سے روکا جائے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان تحریک انصاف جلسے کی اجازت کے لئے قانونی راستہ اختیار کرے اور جماعت کے رہنما ڈپٹی کمشنرسے ملاقات کرکے جلسے کی اجازت اور اس کے لئے قواعد و ضوابط طے کرنے کے لئے کریں۔ ملک کو دہشتگردی کے خطرے کا سامنا ہے ،امن و امان ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اسلام آباد انتظامیہ جلسے کی درخواست کا جائزہ لیتے ہوئے تمام فریقین کے بنیادی حقوق مد نظر رکھے۔
تحریک انصاف جلسے کی اجازت کے لئے قانونی راستہ اختیار کرے۔اسلام آبادہائی کورٹ
27
نومبر 2014
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں