جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پارٹی سے نکالنے جانے کے بعد حافظ حسین احمد کا پہلا بیان سامنے آگیا ،بڑا اعلان کر دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)جے یو آئی (ف)کے سینئر ترین رہنما حافظ حسین احمد کو پارٹی سے نکالنے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ۔ حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آج پارٹی سے 4سینئر رہنمائوں کی رکنیت ڈکٹیٹر شپ سے ختم کی گئی ہے ۔ پارٹی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعویدار وں سےپارٹی میں جمہوریت کے کا نظام برداشت نہیں ہوتا

آج جہاں لیڈر کیخلاف بات کہ وہاں رکنیت ختم کر دی جاتی ہے ۔ دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان معاملہ ،کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی ۔ جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی کا پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے اراکین سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ، ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کردی ، کمیٹی نے چاروں رہنمائوں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیا،چاروں رہنمائوں کو نکالنے کا فیصلہ پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے کیا ، ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کی ہدایت پر پارٹی جلد بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گی، کمیٹی ممبران آغا ایوب شاہ، مولانا عبدالواسع، مولانا عبدالحکیم اکبری سمیت دیگر نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ چاروں رہنمائوں کے ساتھ پارٹی رہنما پارٹی نظم سے متعلق پروگراموں میں شرکت کریں گا انکی بھی رکنیت ختم کردی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…