جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب اور عمان کے بعد کویت نے بھی ملک سیل کر دیا‎

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(مانیٹرنگ +آن لائن)سعودی عرب اور عمان کے بعد کویت نے بھی تجارتی و سفری ذرائع آمدورفت پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ان ایس او پیز کے تحت آج پیر کی رات 11بجے سے یکم جنوری تک کمرشل پروازیں منسوخ اور بندرگاہوں پر تمام سرگرمیاں بھی معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں کورونا کی نئی شکل سامنے

آنے کے بعد سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازوں کیآمدورفت پر ایک ہفتے کے لیے عارضی پابندی عائد کردی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے حوالے سے میڈیارپورٹس میں کہاگیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر عارضی پابندی کورونا وائرس کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔ کورونا کی یہ نئی قسم برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے-وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ فضائی پابندی ایک ہفتے کے لیے عائد کی گئی ہے تاہم اس میں ایک ہفتے کی مزید توسیع ہوسکتی ہے- مملکت نے تمام زمینی اور سمندری راستے بھی بند کر دی ہیں۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے تفصیلی بیان کے مطابق وزارت صحت نے خبر دی ہے کہ نئی قسم کے کورونا وائرس کی لہر مختلف ممالک میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس وائرس کے بارے میں ابھی تک حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔نئے پھیلنے والے وائرس سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے وزارت صحت کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے مندرجہ ذیل احکامات جاری کیے ہیں۔ تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمد ورفت پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔مخصوص حالات کے علاوہ وہ غیرملکی فضائی کمپنیاں جو مملکت میں موجود ہیں انہیں جانے کی اجازت ہوگی۔ مملکت کی بری سرحدیں بھی ایک ہفتے کے لئے بند کردی گئی ہیں۔ بری راستوں سے بھی

آمد ورفت پر بھی ایک ہفتہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی میں مزید ایک ہفتہ توسیع کیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو 8 دسمبر2020ء کے بعد کسی بھی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ وبا پھیلی ہے انہیں چاہئے کہ مندرجہ ذیل امور پرعمل کریں۔ ایسے افراد دو ہفتے کے لیے خود کو

گھروں میں قرنطینہ کرلیں۔ قرنطینہ کے دوران کورونا ٹیسٹ کرائیں اور یہ ٹیسٹ ہر 5 دن بعد دہرائیں۔ایسے افراد جو گزشتہ 3 ماہ کے اندر کسی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ وبا پھیلی ہے انہیں چاہئے کہ وہ فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کرائیں۔ وہ ممالک جو نئے کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے وہاں سے سامان کی امپورٹ حسب معمول جاری رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…