بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ارطغرل غازی کو پاکستان لانے والے کاشف ضمیر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا،عدالت سے بڑی خبرآگئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)معروف ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان کو پاکستان لانے والے چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشف ضمیر کی ضمانت منظور کر لی گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق کاشف ضمیر کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔

عدالت نے کاشف ضمیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا ،یاد رہے کہ پولیس نے آنگین آلتان کے ساتھ مبینہ فراڈ کرنے والے اور متعدد فراڈ کیسز میں مطلوب کاشف ضمیر نامی نوسرباز کو گرفتار کرنے کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی کارروائی کی تھی ۔پولیس نے ارطغل غازی کا کردار نبھانے والے ترک اداکار کو بلانے والے نوسر باز کاشف ضمیر کی گرفتاری کے ساتھ اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتارکیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف ضمیر اور دیگر ملزمان کی جانب سے دوران آپریشن مزاحمت بھی کی گئی تھی۔یہ بتایا جارہا ہے کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار آنگین آلتان کو پاکستان بلانے کے لئے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں صرف آدھی رقم ادا کی، رقم پوری نہ ملنے پر ارطغرل غازی کے ہیرو آنگین آلتان وطن واپس روانہ ہوئے گئے۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آنگین آلتان کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں

بلکہ وہ بھی فراڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھوکا دہی اور معاہدے کی رقم آدھی ادا کرنے کی وجہ سے ترکی میں پاکستان کا امیج بہت زیادہ متاثر ہوگا۔ارطغرل غازی کے ہیرو کو پاکستان مدعو کرنے والے کاشف ضمیر کے بارے میں یہ انکشاف بھی ہوا تھا کہ وہ 8 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔

کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، ڈکیتی، چوری سمیت 8 سنگین مقدمات درج ہیں، جن میں سے چار ایف آئی آر لاہور، دو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لین دین کے تنازع پر دو سیالکوٹ میں درج ہیں۔پولیس کے مطابق کاشف ضمیر لاہور، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اشتہاری ہے۔علاوہ ازیں ملزم کی

ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں اس نے کہا کہ بڑے بڑے برانڈزآنگین کو پاکستان نہ لا سکے میری کامیابی کی وجہ سے میری مخالفت اورسازش کی گئی ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے عزت دینے والا اللہ کی ذات ہے ۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میںدو ٹی وی چینلزکے صحافیوں پر بھی الزامات عائد کئے او رانہیں دھمکیاں بھی دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…