ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

موسم کی خرابی:وزیراعلیٰ کے طیارے کی رحیم یار خان ایئرپورٹ لینڈنگ،فوری اجلاس طلب

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے طیارے نے کراچی سے لاہور واپس آتے ہوئے موسم کی خرابی کے باعث رحیم یار خان ایئرپورٹ پرلینڈنگ کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایئرپورٹ پر فوری اجلاس طلب کیا جس میں رحیم یار خان کے ترقیاتی منصوبوں اورامن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری محمد شفیق،رحیم یار خان کے

ڈپٹی کمشنر،ڈی پی اواورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کوضلع رحیم یار خان میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اورامن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے عوام کو انکا حق دیا جا رہا ہے۔ سابقہ ادوار میں اس خطے کونظرانداز کر کے وسائل من پسندعلاقوں پر صرف کئے گئے۔جنوبی پنجاب کی ترقی اورعوام کی خوشحالی ہمارا ایجنڈا ہے۔رحیم یار خان پنجاب کا گیٹ وے ہے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کروڑوں روپے سے ترقیاتی سکیموں پر کام ہورہاہے۔رحیم یار خان کو خصوصی ترقیاتی پیکیج دیا جائے گا۔ ہیلتھ و ایجوکیشن سمیت انفرسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج سمیت دیگر ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتیں میں اضافہ کررہے ہیں۔شیخ زید ہسپتال فیز ٹو کے لئے فنڈز فراہم کر دیئے ہیں۔کورونا ٹیسٹنگ کیلئے بی ایس ایل لیب اور سی ٹی سکین مشین رواں ماہ فنکشنل کر دی جائے گی۔جلد ضلع کا تفصیلی دورہ کروں گا۔انہوں نے کہاکہ چیمبر آف کامرس اوربزنس کمیونٹی سے مل کر ضلع کی تعمیر و ترقی کے لئے جامع پلان مرتب کیا جائے گا۔رحیم یار خان میں دستیاب سہولتوں سے سندھ و بلوچستان کے عوام بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ویسٹ مینجمنٹ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس اصلاحات پر کام کیا جا رہا ہے۔پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔پولیس نفری میں مرحلہ وار اضافہ کیا جا رہا ہے۔پولیس کو وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کی جانب سے مرمت کے بعد ٹھیک کرائی گئی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کا بھی معائنہ کیااورپولیس کے اس اقدام کی تعریف کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…