بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ہم جدوجہد کیلئے کسی امپائرکی انگلی کا اشارہ نہیں دیکھ رہے،خواجہ آصف کا دعویٰ

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 13 دسمبرکا جلسہ جمہوریت اور ووٹ کی عزت کا معاملہ ہے، ہم جدوجہد کیلئے کسی امپائرکی انگلی کا اشارہ نہیں دیکھ رہے۔لاہور کے علاقے غازی آباد میں مسلم لیگ ن ورکرزکنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لاہور کے عوام نے نواز شریف کے ساتھ ہمیشہ وفا کی، 13 دسمبر

کو نوازشریف کے شہرمیں جلسوں کا اختتام ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 دسمبرکا جلسہ جمہوریت اورآپ کے ووٹ کی عزت کا معاملہ ہے، مریم نواز بھی آج نوازشریف اورعوام کی جنگ لڑرہی ہیں، ہم جدوجہد کیلئے کسی امپائر کی انگلی کا اشارہ نہیں دیکھ رہے۔ان کا کہنا تھا کہ 13 دسمبرکو ہمارے پْرکھوں کی قربانی کو یاد کرنا ہے، ہمیں اسمبلیوں سے استعفے دینے پڑے تو ہم دیں گے، ہم پاکستان کے عوام کو دوبارہ الیکشن کی طرف لیکرجاناچاہتے ہیں۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ لاہور میں نوازشریف کیلئے جو محبت ہے وہ کسی اور لیڈرکیلئے نہیں اور 13 دسمبرکو ایک بار پھر لاہور کا امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے وہ بات کی جو 70 سال میں کوئی نہ کرسکا، بیروزگاری اور معیشت کو تباہ کردیاگیا، پی ڈی ایم کی جدوجہد مہنگائی اوربیروزگاری کے خلاف ہے، ہمارا اختلاف ان سے ہے جو آئین کو توڑتے ہیں، جب تک آئین کے راستے پر نہیں چلیں گے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئین اورووٹ کی عزت کی بات کرنی ہے، ہم نے 2018 میں ووٹ کی عزت کی بات کی ہوتی توآج حالات مختلف ہوتے، ن لیگ پرالزام ہیکہ وہ جیل نہیں جاتے، آج شہبازشریف اور حمزہ شہباز جیل کاٹ رہے ہیں۔خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کے تحت 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے اور اس جلسے کی میزبان پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کو لاہور جلسے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی کوئی رکاوٹ ڈالیں گے لیکن قانون ٹوٹے گا تو منتظمین پر مقدمہ درج ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…