جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی والدہ بیگم شیم اختر کی میت کب پاکستان پہنچے گی؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی والدہ کی میت پاکستان روانگی جمعرات تک متوقع ہے ۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایون فیلڈکے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شیم اختر کی میت پاکستان روانگی جمعرات تک متوقع ہے ۔میت کی روانگی سے قبل

ضرورت کاغذات کل تک مکمل ہونے کے امکان ہے اس کے بعد صورتحال مکمل واضح ہو جائے گی ۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فیملی، بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان لے جانے کیلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی منتظر ہے، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ویسٹ منسٹر کونسل کا کورونر جاری کرے گا۔فیملی ذرائع کے مطابق کورونر میت کو پاکستان لے جانے کی اجازت والا سرٹیفکیٹ بھی جاری کرے گا، کورونا وائرس کی وبا کے سبب کورونر سے رابطہ صرف فون یا ای میلز کے ذریعے ہی ممکن ہے۔شریف فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک ملنے کا امکان ہے، کوویڈ گائیڈ لائن کے سبب نماز جنازہ میں صرف 30 افراد کی شرکت ہی ممکن ہوگی۔بیگم شمیم اختر کی میت اتوار کی شام ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانے منتقل کردی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی میت کو برٹش ایئر ویز کے پرواز کے ذریعے لاہور لایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم نے بیگم شمیم اختر کی میت لاہور بھیجنے کے لئے ایمرٹس اور قطر ایئر ویز سے بھی رابطہ قائم کیا تھا مگر برٹش ایئر ویز کی پرواز براہ راست لاہور آنے کی وجہ سے مذکورہ ایئرویز کو ترجیح دی گئی ہے۔واضح رہے کہمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا، انھیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان بھجوانے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق نواز شریف اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں جائیں گے ، طبی مشورے کے مطابق نواز شریف کو سفر کی اجازت نہیں ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…