پی ٹی آئی صرف ایک صورت میں جیت سکتی ہے، سیاسی مشیر وہ ہے جو کبھی کونسلر بھی نہیں بن سکا، طلال چوہدری کا شہباز گل کو جواب

15  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے شہبازگل کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مشیر وہ ہے جو کبھی کونسلر بھی نہیں بن سکا،یہ وہ سیاسی مشیر ہے

جس نے خواتین کو ہراساں کرکے نام کمایا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بدنام سیاسی مشیر اپنے دفتر میں بیٹھ کرپی ٹی آئی کی جیت کے دعوے کررہا ہے ،پی ٹی آئی صرف ایک صورت جیت سکتی ہے جب پولنگ ایجنٹس پولنگ سٹیشن سے نکال دئیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی صرف ایک ہی صورت جیت سکتی ہے کہ آرٹی ایس بٹھادیاجائے اور تین دن بعد اندھیرے میں نتائج کا اعلان کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام آٹا چینی چوروں کو ڈھونڈ رہے ہیں تاکہ نشان عبرت بناسکیں ،ووٹ تو دور کی بات لوگ اس مرتبہ ان کا حشر نشر کردیں گے ،تم ہی نہیں تمہارا لیڈر بھی مریم نوازشریف کانام لیتا ہے تاکہ اپنا سیاسی قد بڑھا لے ،وہ بھی چاہتا ہے کہ کٹھ پتلی کی جگہ اسے سیاستدان گنا جائے ،تم جیسے سیاسی یتیم بھی روز نام لیتے ہیں تاکہ ان کا سیاسی قدبڑھا جائے ،سیاست کے لئے کردار چاہئے جو نہ تمہارا ہے اور نہ تمہارے لیڈر کا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…