جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی جی سندھ واقعہ میں ملوث افسران کی وجہ ریاست کے2 اداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں ، آفیسر ز کیخلاف کارروائی کہاں کی جائیگی ؟ پاک فوج نے مثال قائم کردی‎

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائداعظم کے مزار کی بے حرمتی کے پس منظر میں رونما ہونے والے آئی جی سندھ کے واقعے کی فوجی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے ، جس میں متعلقہ آفیسرز کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ

آئی جی سندھ واقعے میں ملوث سندھ رینجرز اور آئی ایس آئی کے افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق مزارقائد بے حرمتی معاملے پر آئی جی سندھ کے تحفظات کے حوالے سے فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی ،آئی جی سندھ کے واقعے کی انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی،کورٹ آف انکوائری کی سفارشات پر متعلقہ افسران کو ذمے داریوں سے ہٹادیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضابطے کی خلاف ورزی پرافسران کیخلاف کارروائی جی ایچ کیو میں کی جائے گی۔یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔پی ڈی ایم کے کراچی جلسے کے موقع پر ہوٹل میں قیام پذیر کیپٹن (ر) صفدر کو اہلکار گرفتار کر کے لئے گئے تھے ان پر مزار قائد کی بے حرمتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…