پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ میں عدالتی فیصلہ کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

نیویارک۔۔۔۔۔ امریکی ریاست مزوری میں جیوری کی جانب سے ایک سیاہ فام نوجوان کے قتل پر پولیس اہلکار کو مجرم قرار نہ دینے کے فیصلے کے بعد مظاہروں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا ہے۔18 سالہ سیاہ فام نوجوان مائیکل براؤن کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے مقدمے میں پیر کی شام جیوری نیگولی چلانے والے پولیس اہلکار ڈیرن ولسن پر فردِ جرم عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔یہ فیصلہ آتے ہی مائیکل کے آبائی علاقے فرگوسن میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی تھی جس میں درجن بھر عمارتوں کے علاوہ پولیس کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا تھا جبکہ علاقے میں لوٹ مار بھی ہوئی تھی۔اس ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے مزوری کے گورنر جے نکسن نے علاقے میں تعیناتی کے لیے نیشنل گارڈز کے مزید 2200 اہلکاروں کو طلب کیا ہے۔منگل کو اس فیصلے کے خلاف نیویارک سے سیاٹل تک بیشتر امریکی ریاستوں میں پرامن احتجاج ہوا۔ ان مظاہروں میں شامل افراد نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔دریں اثنا مائیکل براؤن کو گولی مارنے والے پولیس افسر ڈیرن ولسن نے اپنے پہلے عام بیان میں کہا ہے کہ اس عمل کے دوران ان کا ’ضمیر صاف‘ تھا۔اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے ولسن نے کہا کہ ایسی حالت ہی نہیں تھی کہ وہ کچھ اور کرتے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اپنی جان خطرے میں نظر آ رہی تھی۔انھوں نے کہا: ’یہی وجہ ہے کہ میرا ضمیر صاف ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میں نے اپنا کام کیا ہے۔‘زوری کے گورنر جے نکسن کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے مزید 2200 نیشنل گارڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔سیاہ فام نوجوان کے مقدمے کی پیروی کرنے والے وکیلوں نے جیوری کے اس فیصلے کو ’غیرمنصفانہ‘ قرار دیا ہے۔فرگوسن میں موجود بی بی سی کی نمائندہ میشیل فلیوری کا کہنا ہے کہ شہر میں پھر سے کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور ہر عمر کے لوگ مرکزی پولیس سٹیشن کے سامنے جمع ہیں۔مظاہرین نے منگل کو تھوڑی دیر کے لیے سنٹرل سنٹ لوئیس کی اہم سڑک کو بند کر دیا تھا اور فیڈرل کورٹ کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ فیصلے سے قبل کسی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈ کے 700 اہلکار طلب کیے گئے تھے لیکن ہنگامہ آرائی کے بعد حکام نے اب مزید 2200 اہلکار طلب کیے ہیں۔شکاگو میں منگل کو صدر براک اوباما نے کہا کہ تخریب کاری، مجرمانہ کارروائی اور فسادات کا کوئی جواز نہیں بنتا اور جو بھی اس میں ملوث ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔انھوں نے کہا کہ ’یہ صرف فرگوسن کا مسئلہ نہیں ہے یہ امریکہ کا مسئلہ ہے۔‘شکاگو میں منگل کو صدر براک اوباما یہ صرف فرگوسن کا مسئلہ نہیں ہے یہ امریکہ کا مسئلہ ہیپیر اور منگل کی رات کو سنٹ لوئی کے مختلف علاقوں سے 80 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 61 افراد کو فرگوسن میں گرفتار کیا گیا تھا۔پیر کی شام گرینڈ جیوری کا فیصلہ سناتے ہوئے ریاستی وکیل رابرٹ میکلاؤچ کا کہنا تھا کہ جیوری کا کام حقائق کو فسانے سے الگ کرنا تھا اور وہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ پولیس اہلکار نے اپنے دفاع میں گولی چلائی تھی۔مائیکل براؤن کے اہلِ خانہ نے اس فیصلے پر ’شدید مایوسی‘ کا اظہار کیا ہے۔مزوری کے علاقے فرگوسن میں پولیس اہلکار ڈیرن ولسن نے 18 سالہ مائیکل براؤن کو رواں برس 9 اگست کوگولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد علاقے میں فسادات ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…