بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

طیب ایردوآن پر71 ارب ترک لیرہ غائب کرنے کا الزام

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی )ترکی میں سنہ 1991 میں زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کے نتائج و اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک فنڈ قائم کیا گیا تھا جس میں 71 ارب ترک لیرہ کی رقم جمع کی گئی تھی مگر ترک اپوزیشن کا دعوی ہے کہ ترکی کی موجودہ حکمران جماعت آق نے اس رقم کو

پناہ گزینوں کی بہبود اور دوسرے سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کیا۔ اس طرح یہ رقم جس مقصد کے لیے جمع کی گئی تھی وہاں پر صرف نہیں کی جاسکی۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کے علاقے ازمیر دوسرے مقامات پر زلزلے نے تباہی مچائی تو زلزلہ فنڈ کی 71 ارب لیرہ کی رقم کا معاملہ ایک بار پھر سامنے آگیا ہے۔ترکی کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے صدر رجب طیب ایردوآن کی سربراہی میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی حکومت سے تازہ زلزلے سے متعلق قانون سازی کرنے یا موجودہ قانون میں ترمیم کرنے کے مطالبے کی تجدید کی ہے۔حزب اختلاف کی جماعتوں نے الزام عاید کیا کہ حکمران “جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے اربوں ترک لیرا سرکاری خزانے سے غائب کیا۔ یہ رقم عوام کی جیبوں سے ٹیکسوں کی شکل میں اکٹھا کی گئی تھی اور اسے زلزلہ متاثرہ شہریوں کی بہبودکے لیے استعمال کیا جانا تھا مگر حکومت نے اسے پناہ گزینوںکی بہبود پر صرف کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…