لاہور( این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ٹماٹر کی قلت برقرار ہے ، اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی ، ٹماٹر مہنگا ہوتے ہی سہولت بازار سے بھی غائب ہو گیا ۔سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر درجہ اول کی قیمت 160روپے مقرر کی گئی
تاہم اوپن مارکیٹ میں بعض مقامات پر پرچون سطح پر ٹماٹر 250سے300روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہاجبکہ مٹر فی کلو پانچ سو روپے فروخت کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب چینی اور گھی کی قیمت میں25روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے پشاو ر کی تاریخ میں چینی سب سے بلند درجہ تک پہنچ گئی ہے چینی کی بوری 5100روپے تک پہنچ گئی ہے ہول سیل میں چینی 98روپے سے 105روپے فی کلو جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی 110روپے سے 120روپے جبکہ بعض علاقوں میں 125روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہےگھی تیسرے درجے کے 180روپے سے 20روپے اضافہ کے ساتھ 200روپے ہو گیا ہے لوکل گھی فی کلو کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پہلے درجے ، دوسرے درجے کی گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے پہلے درجے ، دوسرے درجے کے قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہری تیسرے درجے کے گھی اور آئل استعمال کر رہے ہیں ۔